امریکی پابندیوں سے استثناء، جاپان اور جنوبی کوریا فروری سے ایرانی تیل کی خریداری شروع کرینگے

امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی

563

تہران: جنوبی کوریا اور جاپان امریکی پابندیوں سے استثنی ملنے کے بعد جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز سے دوبارہ ایران سے تیل کی خریداری شروع کریں گے.

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا کی آئل ریفائنریز بہتر قیمت پر ایران سے تیل خریداری کا معاہدہ طے کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد جنوری کے آخر میں ایران سے تیل کی درآمدات دوبارہ شروع کردیں گی.

اس کے علاوہ جاپان کی فیوجی آئل ریفائنری نے بھی ایرانی تیل کے بڑے خریدار کے ناطے سے جنوری کے آخر میں ایران سے ایل این جی گیس خریدنے کیلئے دلچسبی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں طے پانے والے ایران امریکہ جوہری معاہدے کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان نے ایران سے تیل کی درآمدات میں کئی گنا اضافہ کردیا تھا لیکن امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کی بدولت 2018ء میں ایران سے تیل کی خریداری کم کرنا پڑا۔

اسی عرصے میں امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لانے کیلئے کئی بار جاپان اور جنوبی کوریا سے درخواست کی تھی کہ ایران سے تیل کی درآمدت کو ختم کردیں لیکن ان دونوں ممالک نے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے کیلئے واشنکٹن کے ساتھ مذاکرات کا آغازکیا اور بلآخرامریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سےتیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جن میں جاپان اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here