معاشی مسائل پر متضاد خیالات سے وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ

604

اسلام آباد: پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو متعدد حلقوں کی جانب سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ جس کی وجہ سے حکومتی فیصلوں کو شکایات اور مشکلات کا سامنا ہے۔
انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاشی ٹیم کے اعلیٰ ممبران طاقت سے محروم ہیں جیسی متضاد اطلاعات وزیراعظم عمران خان تک بھی پہنچ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایسی متضاد اطلاعات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم میں بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر غور کر رہے ہیں اور آنے والے مہینے کئی اہم عہدیداروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
تاہم معاشی ٹیم کی تبدیلی کی افواہیں گردش میں ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کےایک پرانے عہدیدار اور معاشی تجزیہ کار مسعود احمد کو ایک سپیشل طیارہ کے ذریعے 2 دفعہ لاہور سے اسلام آباد وزیراعظم سے ملاقات کیلئے لایا گیا تھا اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مسعود احمد رضاکارانہ طور پر اپنی تجاویز دیں گے اور وزیراعظم عمران خان مزید کئی حلقوں سے بھی تجاویز لے رہے ہیں کہ آیا آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے یا نہیں جس کی وجہ سے فیصلہ سازی کے عمل میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here