منی بجٹ سے ملک میں‌معاشی استحکام آئے گا، فواد چوہدری

596

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے کیوں کہ پچھلے تمام بجٹ جعلی تھے، اب اصلی بجٹ آرہے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی ریاست کیلئے کوشاں ہیں اور قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران کا وژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی بھی ہے جب کہ پاکستان میں ہمیں کسی قسم کا سیاسی چیلنج درپیش نہیں اور گڈگورننس میں ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں ایسی حکومت آئی ہے جس کے لیے عوام کا دل دھڑکتا ہے۔ پاکستان میں ہمیں کوئی سیاسی مسائل در پیش نہیں۔ 23 تاریخ کو منی بجٹ سے معاشی استحکام لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں میں وزرات اطلاعات پورے پاکستان میں میگا ایونٹس کا کلینڈر جاری کریں گی جبکہ 66 ممالک کا ویزا پاکستان کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here