اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان، 150 پوائنٹس کا اضافہ

572

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
مارکیٹ میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 49 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 177 پر چلا گیا اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک مارکیٹ کو کچھ دیر کیلیے مندی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور انڈیکس 93 پوائنٹ کی کمی سے 39 ہزار 142 پر آگیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طورپر 216 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 39 ہزار 248 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
کاروباری حضرات نے 10,092,590 شیئرز کا لین دین کیا جن کی مالیت 609,746,808 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروباری حضرات پر اعتماد دکھائی دیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here