پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں درآمدات 12 اور برآمدات 2 ارب ڈالرز ہیں، ملک شاہد سلیم

645

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان چودہ ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے جس میں امپورٹ 12 ارب اور ایکسپورٹ 2ارب ڈالرزکی ہے۔ ملک سے ستاون اقسام کی اشیاءکو بڑھاکر اب 313 اقسام کردی گئی ہیں جن کی ایکسپورٹ ہونے سے ان میں پانچ فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی جس کے بعد تجارت میں 2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگا،چین کے ساتھ اندرونی مسائل کی وجہ سے بعض اشیاءکی قمیتوں کو سمجھوتہ نہیں کر سکے مگر اشیاءکی اقسام بڑھنے سے کچھ نہ کچھ ضرور حاصل ہوگا،حکومت کا سارا فوکس روائتی5 اقسام کی تجارت پر ہے مگر ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت میں غیر روائتی اقسام کو بھی شامل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں داخل ہوچکا ہے اس سے پہلے سڑک اور پاور پلانٹ کی تعمیر تھی جس کا پرائیویٹ سیکٹر سے کوئی تعلق نہیں تھا،پنڈی چیمبر ہمیشہ کوئی بھی منصوبہ جو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ہو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں،ہم نے حکومت اورمشیر تجارت عبد الرزاق داود کے سامنے دو تین چیزیں رکھی ہیں کہ چین کو جو اشیاءکی اقسام پاکستان کے لئے چاہیں وہ صرف اور صرف 57 آئٹمز تھے اور ان پر چین میں ڈیوٹی بھی کم تھی، سی پیک فیز ٹو میں سب سے اہم چیزیہ ہونی چاہیے کہ چائنا بھی پاکستان سے چیزیں لے جس سے ایکسپورٹ بڑھے گی تب جاکر درآمد اور بر آمد میں توازن پیدا ہوگا،ابھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت 14 ارب ڈالرز کی ہے ،اس میں 12ارب ڈالرز چین سے منگواتے ہیں اور دو ارب ڈالرز کی مصنوعات پاکستان وہاں بھیجتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here