قالین سازوں کا وفد نمائش میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہوگیا

567

لاہور: پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کاوفد بین الاقوامی نمائش ” ڈومو ٹیکس “ میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہو گیا ،نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے سٹالز لگانے کے علاوہ دو طرفہ تجارت کے فروغ اور دوسرے ممالک کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی کیا جائیں گی ۔ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے وفد کے ہمراہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور اس دورے میں سو فیصد نتائج حاصل کرنے کےلئے پیشگی منصوبہ بندی بھی کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد نئی منڈیوں کی تلاش ہے اور اس کےلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروںسے وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور انہیں دو طرفہ تجارت کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کےلئے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جائے گی ۔نمائش میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سودے ہونے کا امکان ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو تقویت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here