صدر مملکت عارف علوی نے نیا قومی مالیاتی کمیشن بنا دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نئے مالیاتی کمیشن کے سربراہ جبکہ چاروں صوبائی وزرائے خزانہ بھی اس کا حصہ ہوں گے. نیا قومی مالیاتی کمیشن 10 ممبران پر مشتمل ہوگا.

580

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا قومی مالیاتی کمیشن (نیشنل فنانس کمیشن) بنا دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نئے مالیاتی کمیشن کے سربراہ جبکہ چاروں صوبائی وزرائے خزانہ بھی اس کا حصہ ہوں گے. نیا قومی مالیاتی کمیشن 10 ممبران پر مشتمل ہوگا.

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں سے جو دیگر ممبران لیے گئے ہیں ان میں سد سعید (سندھ) محفوظ علی خان ( بلوچستان)، مشرف رسول کیال (خیبرپختونخوا) اور ڈاکٹر سلمان شاہ ( پنجاب ) کے نام شامل ہیں جبکہ وفاقی سیکریٹری خزانہ بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here