سیگریٹ کی اسمگلنگ، ایف بی آر کا آزاد کشمیر کے راستوں پر چیک پوسٹیں بنانے کا فیصلہ

ایف بی آر کیمطابق چیک پوسٹیں بنانے کیلئے آزاد کشمیر سرحد اور دیگر علاقوں ایبٹ آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 10 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے. ان میں سے 6 اینٹری پوائنٹس سے سیگریٹس کی اسمگلنگ ہوتی ہے.

620
A lot of cigarettes.

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان ٹیکس پیڈ سیگریٹ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے آزاد کشمیر کے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا.

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیا کہ غیر قانونی تمباکو اور سیگریٹ کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ اس کے جواب میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ غیر قانونی اور اسمگل شدہ تمباکو یا سیگریٹ کو قانون کے مطابق ضبط کر لیا جائے گا. اس کے علاوہ آزاد کشمیر کیساتھ علاقہ کا جائزہ لیکر چیک پوسٹیں بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے.

ایف بی آر کیمطابق چیک پوسٹیں بنانے کیلئے آزاد کشمیر سرحد اور دیگر علاقوں ایبٹ آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 10 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے. ان میں سے 6 اینٹری پوائنٹس ایسے ہیں جہاں سے سیگریٹس کی اسمگلنگ ہوتی ہے.

ایف بی آر نے اپنے فیلڈ آفسز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جب تک چیک پوسٹس نہیں قائم کی جاتیں تب تک موبائل سکواڈز کے ذریعے ان روٹس کی نگرانی کی جائے.

ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ اور ریونیو اتھارٹیز کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here