کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں تکنیکی خرابی کے باعث 3 یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی.
گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے.
چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔