رئیل اسٹیٹ پالیسی مرتب کرنے کیلئے وزیر خزانہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں

رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ریرا) نے وزیر خزانہ اسد عمر کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا

588

کراچی: رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ریرا) نے وزیر خزانہ اسد عمر سے کہا ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اس شعبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں.

وزیر خزانہ کو لکھے گئے ایک خط میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ حکومت اس شعبہ کیلئے جو اتھارٹی قائم کرنے جا رہی ہے اس کا مقصد صارفین اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جاسکے کیونکہ ایسے سرمایہ کار بھی موجود ہیں جو مینوفیکچرنک، سروسز، ٹریڈنگ یا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل نہیں ہوتے.

حال ہی میں کئی مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں جنہوں نے رئیل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی انہیں سرکاری اداروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا. اسکے علاوہ پراپرٹی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں ابہام ہے اور حکومت اس اہم ترین شعبہ کیلئے کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کرسکی.
اس لیے ریرا نے وزیر خزانہ کو کہا ہے کہ وہ اس شعبہ سے متعلق کسی بھی قسم کی پالیسی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ کسی قسم کی پیچیدہ صورتحال پیدا نہ ہو.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here