بھارتی چینی کا برآمدی ہدف پورا نہ ہونے کا خدشہ

564

ممبئی: بھارتی چینی کا برآمدی ہدٖف پورا نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بھارتی حکومت نے 5 ملین ٹن چینی کی برآمد کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم روپے کی قدر میں کمی آنے اور عالمی منڈی مین چینی کے نرخ گرنے کی وجہ سے اس کی برآمد پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق گزشتہ سال عالمی منڈی میں چینی کے نرخ گزشتہ سال 20 فیصد سے زیادہ تک کم ہوئے ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ بھارت یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے سیزن میں صرف 2.5 ملین ٹن سی3.5 ملین ٹن تک چینی برآمد کر سکے گا۔بھارت مین چینی کا ریٹ 29,200 روپی(414ڈالر) فی ٹن ہے جبکہ ایکسپورٹرز 19000 روپے فی ٹن سے کم ریٹ پر چینی لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here