گزشتہ برس نومبر میں یورو زون میں شرح بیروزگاری کم ہو کر 7.9 فیصد رہ گئی۔ یورپی شماریاتی ایجنسی کے مطابق 29 رکنی بلاک میں گزشتہ ایک دہائی میں یہ نومبر میں بیروزگاری کی کم ترین سطح تھی۔
اس سے قبل پچھلے سال اکتوبر میں یہی شرح 8 فیصد بنتی تھی۔ نومبر 2018ء میں یورو زون میں نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع حاصل ہوئے اور ان میں بیروزگاری کی شرح 17.1 فیصد سے کم ہو کر 16.9 فیصد ہو گئی۔