ایف بی آر نے بغیر ڈیوٹی سگریٹ کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

607

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں بغیر ڈیوٹی ادا کئے سگریٹ کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مقامات پر چھاپے مار کر سگریٹ ضبط کرلئے جائیں جہاں پر بغیر ڈیوٹی اداکئے سگریٹ کی فروخت ہو رہی ہے۔ ایف بی آر نے اس مہم کا آغاز مقامی مارکیٹ میں درآمدی سگریٹ کی فروخت کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا ہے۔ ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر درآمد کئے گئے ان سگریٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here