اسلام آباد: حکومت نے ملک کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کی تنصیب پر غور شروع کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں صارفین کو ایل پی جی کی فراہمی کے لئے منصوبے پر غور ہو رہا ہے۔
پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی پر کثیر فنڈز خرچ ہوتے ہیں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کی تنصیب سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بھی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
اس سلسلے میں رواں مالی سال کے دوران 33 مقامات پر ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس تنصیب کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ان میں سے تین ایئر مکس پلانٹ ایس این جی پی ایل گلگت، چترال جبکہ 30 ایئر مکس پلانٹس سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان میں قائم کرے گی۔ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کے قیام کے لئے نجی شعبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
حکومت کا ملک کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کی تنصیب پر غور
رواں مالی سال کے دوران 33 مقامات پر پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کی تیاری پر کام جاری