کراچی: پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہ پورٹ قاسم پرکام کرنے والی کمپنی قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 2 بھارتی باشندوں کو شامل کیے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔
انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قاسم انٹرنشل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل دونوں بھارتی باشندوں رضوان سلطان سومر اور دیوانگ مانکوڈی کی نامزدگی کیلیے موصول ہونیوالی دستاویزات کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کوبھجوادی ہیں.
جبکہ بھارتی باشندوں کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کے لیے نامزدگی پر قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈ اورمیسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے.
ترجمان ایس ای پی کاکہنا ہے کہ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بورڈآف ڈائریکٹرز کیلئے انکی شیئر ہولڈنگ کمپنی میسز ڈی پی ورلڈ کی جانب سے نامزد کیے جانیوالے دو بھارتی باشندوں کوشامل کرنے کے حوالے سے فائل کردہ ریٹرنزکو ابھی منظورنہیں کیاگیابلکہ سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا ہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بورڈآف ڈائریکٹرزشامل کیے جانیوالے بھارتی باشندے بورڈ چھوڑ چکے ہیں اور وہ کمپنی کی ڈائریکٹرزشپ پر نہیں ہیں تاہم اسٹریٹجک بندرگاہ پرکام کرنیوالی قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل کی طرف سے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھارتی باشندوں کی شمولیت کی کوشش کرنے پرمذکورہ کمپنی اور اسکی شئیر ہولڈنگ کمپنی میسز ڈی پی ورلڈ کی سیکیورٹی کلیئرنس بارے بھی وزارت داخلہ کو لکھ دیا گیا۔