اسلام آباد: گیس بحران پر قابو پانے کیلئے وزارت پٹرولیم کی جانب سے کئی مہنگے پرواجیکٹس کی تکمیل کیلئے حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے 3 سفارشات رکھے گی تاکہ گیس پائپ لائن کے نامکمل پراجیکٹس پر حکومتی رائے واضح ہو جائے.
پہلی سفارش یہ ہے کہ ای سی سی گوادر نوابشاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن پراجیکٹ کی منظوری دے. اس منصوبے سے ایل این جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا اور یہ گیس کی خرید کیلئے اس کی توسیع ایرانی سرحد تک کی جا سکے گی.
دوسر سفارش یہ کہ ای سی سی رقبے کے لحاظ سے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کے ذخائر کے منصوبوں کی منظوری دے جسے بعد میں نجی شعبے کے اشتراک میں ضم کر دیا جائے.
اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آخری تجویز یہ ہے کہ ای سی سی یا تو نادرن اور سدرن گیس پائپ لائن منصوبوں کو منسوخ کر دے یا مکمل کر دے.