2020 تک کوئلے کی درآمدات 30 ملین ٹن سالانہ تک پہنچنے کی توقع

553

آئندہ سال 2020ء تک کوئلے کی قومی درآمدات 30 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائیں گی۔ اس وقت پاکستان کی کوئلے کی سالانہ درآمدات 20 ملین ٹن ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (پی آئی بی ٹی ) کے سی ای او شارق صدیقی نے کہا ہے کہ سیمنٹ تیار کرنے والی صنعتوں کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعداد بڑھنے کے نتیجہ میں کوئلے کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ ساز مقامی صنعت سالانہ 8 ملین ٹن کوئلہ درآمد کر رہی ہے جبکہ پاور پلانٹس کی جانب سے 12 ملین ٹن سالانہ کوئلہ درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2020ء تک سیمنٹ کی صنعت کی کوئلے کی طلب میں 2 ملین ٹن جبکہ بجلی کے کارخانوں کی طلب میں 8 ملین ٹن کا اضافہ متوقع ہے جس سے کوئلے کی سالانہ درآمدات 30 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here