شعبہ لائیو سٹاک زرعی پیداوار میں 59 فیصد، مجموعی قومی پیداوار میں 12 فیصد کا حصہ دار

619

ملک کی زرعی پیداوار میں لائیو سٹاک سیکٹر کا حصہ 59 فیصد جبکہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں شعبہ کا حصہ12فیصد ہے۔ لائیو سٹاک سیکٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ شعبہ کی ترقی کیلئے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر چھوٹے کاشتکاروں کو جانوروں کی خریداری اور گھاس و چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال2018ء کے دوران دودھ دینے والی 9ہزار گائیں درآمد کی گئیں جس سے دودھ کی سالانہ پیداوار میں61ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے دوران گوشت کی برآمد سے 105ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے تاہم دنیا بھر میں حلال خوراک کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور فروغ سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ ڈیری مصنوعات اور گوشت کی برآمدات کے اضافہ سے دیہی معیشت کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here