امریکی پابندیوں کے باوجود بعض ممالک ایرانی تیل خریداری کے لیے پرجوش

655

تہران : ایران نے کہا ہے کہ تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کے باوجود بعض ممالک ایرانی خام تیل کی خریداری کے لیے پرجوش ہیں۔
ایرانے کے نائب وزیر برائے تیل عامر حسین زمانینیا کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے موقع پر جن ملکوں کو ایرانی تیل کی خریداری کے لیے مختصر عرصے کی چھوٹ دی گئی تھی وہ اس پر پوری طرح عمل کررہے ہیں،ان ملکوں میں چین، بھارت، جاپان ، جنوبی کوریا، اٹلی، یونان، تائیوان اور ترکی شامل ہیں اور یہ اپنے کوٹے سے ایک بیرل بھی اضافی نہیں خرید رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک بھی ایرانی تیل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جس کی وجہ پروڈکٹ کی قیمت نسبتاً کم ہونے سے ان کے منافع میں اضافے کے مواقع ہیں

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here