ترک سرمایہ کار 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ترک صدر رجب طیب ایردوان سرمایہ کاروں سمیت اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

678

انقرہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

یہ بات وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے اختتام پر کہی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کوانتہائی جامع قراردیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر سرمایہ کاروں سمیت اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ایک اعلی سطح کی تعاون کونسل قائم کی جائے گی اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کونسل کے خدوخال طے کرنے کیلئے رواں سال کے وسط میں ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ، ترکی اور افغانستان کا سہ فریقی سربراہ اجلاس بھی استنبول میں ہوگاجس میں شرکت کیلئے افغان صدر اشرف غنی نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی تذویراتی اہمیت کے تمام مسائل پرمتحد ہیں۔ دونوں ملکوں کی قیادت مشترکہ طورپر اپنی دوستی کو مزید مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کی‌خواہاں ہے۔ وزیرخارجہ نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب میولت شاوس اوولو کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہارکیا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here