رواں برس ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑی پیشرفت پانی ، بجلی ، کمیونیکیشن اور آبادی کے کمپیوٹرائز ڈیٹا کے حوالے سے ہوگی، ڈیمو اکیڈمی علی بابا

556

علی بابا گروپ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ڈیمو اکیڈمی کے مطابق رواں برس ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑی پیشرفت پانی ، بجلی ، کمیونیکیشن اور آبادی کے کمپیوٹرائز ڈیٹا کے حوالے سے ہوگی جس کو ایک جگہ یکجا کیا جا سکے۔ رواں برس دوسری بڑی پیشرفت موبائل فونز کی دنیا میں ہوگی ، موبائل فون انسانی زبان سے مکمل واقفیت حاصل کر لیں گے اور کسی بھی زبان کو سمجھ کر عمل کرنے کے قابل ہوں گے جسے “رئیل ٹائم ٹیکسٹ ٹو سپیچ ” کا نام دیا گیا ہے ۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں چوتھی اہم پیشرفت مشینی ٹیکنالوجی میں رونما ہوگی جیسے روبوٹ اور دیگر انسانی ذہن کو پڑھنے والی ایجادات انسانی مسائل کو حل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ پانچویں اہم پیشرفت خود کار ڈرائیونگ کے زمرے میں آئے گی ، بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی ٹریفک میں اضافہ ہوگا اور یہ ٹیکنالوجی زیادہ باصلاحیت انداز سے آگے بڑھ سکے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here