ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 51.58 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

724

رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 51.58 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات 13کروڑ 63لاکھ 95ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 28کروڑ 16لاکھ 69ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 51.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here