گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں1055 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

569

گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں1055 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ وصولیاں ٹھیکوں کی مد میں حاصل ہوئیں جو283 ارب روپے رہی ہیں۔اسی طرح درآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں219 ارب روپے وصول کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے والا تیسرا بڑا طبقہ تنخواہ دار افراد ہیں جن سے گذشتہ مالی سال کے دوران133 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ ڈیوڈنڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی58 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح ٹیلی فونز کے استعمال پر47 ارب روپے، بینک انٹریسٹ پر46 ارب روپے، بینکوں سے رقوم نکلوانے پر34 ارب روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے صارفین سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے دوران سال وصولی بھی34 ارب روپے، برآمدات پر28 ارب روپے، تکنیکی فیسز کی مد میں26 ارب روپے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد مںی دگر متفرق وصولیاں147 ارب روپے رہی ہیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت پاکستان کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر1055 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here