پاکستان کو جنوری میں 6 ارب ڈالرز موصول ہونے کا امکان

811

جنوری میں پاکستانی معیشت کے لیے خوش خبریاں آنے کا امکان ہے۔ دوست ملکوں کی جانب سے 6 ارب ڈالرز بھی موصول ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جنوری کا مہینہ ملک کے آئندہ معاشی حالات کی سمت تبدیل کرے گا کیونکہ رواں ماہ سعودی عرب کا مالیاتی پیکج مکمل ہوجائے گا۔ سعودی عرب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کئے جائیں گے جبکہ موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہی پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔ چین بھی مالیاتی پیکج دے گا ۔جس سے 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنوری میں ہی نئی انڈسٹریل اور نئی ٹیرف پالیسیاں بھی جاری کی جائیں گی جبکہ منی بجٹ بھی اسی ماہ پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے مالیاتی قرض کے حتمی مذکرات بھی جنوری میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here