پاکستان ریلوے کی رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مال برداری سے آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر 2018ء تک ریلوے کو مال برداری سے 35کروڑ 40لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جو کہ اس عرصے کے لئے مقرر کردہ ہدف سے 11کروڑ 40لاکھ روپے زائد ہے۔