مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں تیل کی مجموعی فروخت میں 32 فیصد کی کمی

630

فرنس آئل کی فروخت میں کمی کے نتیجہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں تیل کی مجموعی فروخت میں 32 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران فرنس آئل کے علاوہ تیل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 15 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ دس سال کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔
فرنس آئل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بھی 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرول کی فروخت میں 2فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ نو سال کے دوران پٹرول کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018ء کے دوران تیل کی فروخت میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے پاکستان سٹیٹ آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ 49 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ اٹک پٹرولیم کی فروخت میں مجموعی طور پر 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 47 فیدص اور 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here