سرمایہ کاری میں دلچسپی سعودی وفد گوادر پہنچ گیا

594

گوادر: سعودی عرب کا 14 رکنی وفد منسٹری آف انرجی اینڈ منرل ریسورس کے ایڈوائزر احمد حمدالغامدی کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا وفد گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ن چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمیں ژنگ باؤ ژونگ نے سی پیک منصوبوں فری زون کے متعلق وفد کو بریفنگ دی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجادحسین نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور گوادر ماسٹر پلان سے متعلق وفد کو بتایا سی پیک روٹ پر 9 اکنامک فری زون قائم کئے جارہے ہیں بلوچستان خصوصاً سیندک ریکوڈک کے معدنی وسائل کو گوادر سے منسلک کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
600 کلومیٹر تک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اسی روٹ کو افغانستان کے راستے ترکمانستان تک لے جایا جائیگا پسنی کے علاقے میں آئل ریفائنری کا قیام بھی گوادر کی ترقی سے منسلک ہے۔ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here