کوئلے نے بجلی کی 10 روپے فی یونٹ کمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے

کوئلے سے توانائی کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی واقع ہوئی ہے۔

698

اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں گزشتہ 5 سال کے دوران نمایاں کمی آئی ہے۔ قیمتیں 16 سے 18 روپے فی یونٹ سے گھٹ کر 7 سے 8 روپے فی یونٹ تک آگئی ہے۔اس کا سہرہ پاک چین اقتصادی راہدی (سی پیک) کے تحت لگائے جانے والے کول پلانٹس کو جاتا ہے۔
پاکستان ٹوڈے کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں لڑکھڑاتی ہوئی توانائی کی صنعت کو کول پلانٹس نے سنبھالا جس کے بعد نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی اور کوئلہ سے توانائی حاصل کرنے والے پلانٹس ایک نئی جدت کے ساتھ پاکستان میں بجلی کے صارفین کو مناسب قیمت میں بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
سی پیک کے توانائی منصوبوں کی بات کی جائے تو پاکستان نے نیشنل گرڈ میں 3240 میگاواٹ شامل کئے ہیں جس سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار 11 فیصد اضافے سے 29 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ان منصوبوں نے پاکستان کے گیس اور ایل این جی پاور پلانٹس پرانحصار میں کمی لانے میں مدد دی ہے جو اب 50 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی محفوظ رہے ہیں۔
سی پیک کے توانائی منصوبے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں جن میں کمشل کنٹریکٹرز شامل ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے کاروباری مواقع دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here