بیجنگ: گوادر میں نئے ایئرپورٹ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مرکز اور ہسپتال کی تعمیر کا کام آئندہ سال کے آغاز میں شروع کر دیا جائے گا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے منسلک چینی حکام نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے اور پاک چین دوستی ہسپتال کی تعمیر کا کام سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا۔
چینی حکام کے مطابق بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا بنیادی کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر سے سی پیک کے فریم ورک میں ایک اہم مقام حاصل ہو جائے گا جبکہ اس سے گوادر عالمی سطح پر ایوی ایشن کی صنعت کا ایک اہم مرکز بھی بنے گا۔ ا