اسلام آباد: یورپی یونین 2 منصوبوں کیلئیے پاکستان کو10کروڑ یوروز (15ارب 94 کروڑ 20 لاکھ روپے) فراہم کرے گی۔
پاکستان اوریورپی یونین کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز اقتصادی امور ڈویژن میں ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جبکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیرجین فرانکوئس کاوٹئین نے دستخط کیے۔
یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس امداد میں سے5 کروڑ یوروز ڈیویلپمنٹ بذریعہ توسیع شدہ تعلیمی پروگرام(ڈی ای ای پی) کے لیے مختص ہوں گے جبکہ 5 کروڑ یوروز دیہی ترقی وپائیدار ترقی (جی آر اے ایس پی) کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔