172 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر، زبردست اقتصادی ہلچل کا خدشہ

628

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں موجود تمام 172افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔


فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، اومنی گروپ کے عبدالغنی انصاری اور عبدالغنی مجید کے نام بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق حسین لوائی، امتیاز شیخ، مکیش چاؤلا، علی نواز مہر، داؤد خان، احسان علی چودھری، احسان الہیٰ کے علاوہ مختلف بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں، تاجروں، صنعت کاروں اور بلڈرز کے نام بھی ای سی ایل کی فہرست میں شامل ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق بینکرز، بلڈرز، صنعتکاروں، تاجروں کے نام ای سی ایل پر موجود ہونے سے زبردست سیاسی واقتصادی ہلچل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here