پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹریڈ ڈپلومیسی میں تیزی

645

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹریڈ ڈپلومیسی میں تیزی آئی ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوری 2004ء میں برڈ فلو وباء کی وجہ سے پاکستان سے پولٹری اور پولٹری پروڈکٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی جو 2017ء میں ہٹا دی گئی۔
وزارت کامرس اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی کوششوں سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں دو پولٹری سلاٹر ہاؤس کے این اینز اور بگ برڈ کے علاوہ 15کمپنیوں کی 23پولٹری مصنوعات وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ 6سلاٹر ہائوس متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہیں اور کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here