وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دے دی۔ سیال ایئر لائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہوگی.
وزیر اعظم کے معاون برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور مقامی تاجر برادی کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔
سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئر لائن اندرون و بیرون ملک پروازوں کیلئےآئندہ برس آپریشنل ہوجائے گی. ایئر لائن مختلف نجی شعبوںکے باہمی اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے..
کاروباری حضرات نے ائیر لائن کے آغاز میں حکومتی سرپرستی فراہم کرنے پر وزیر اعظم کے شکریہ ادا کیا.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے انہوں تاجر برادری کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ “تاجر برادری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے بیروزگاری میںکمی اور خطے میںکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا”.
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے قبل ازیں اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا تھا جس سے اجناس کی ترسیل اور سفری سہولیات میں آسانی ہو سکے اور بیرون ملک برآمدات میںاضافہ ہوسکے.
یہ ایئرلائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کی مشترکہ نگرانی میں قائم کی گئی ہے.
مقامی تاجر برادری برآمدات کے اضافے کیلئےائیرپورٹ کے قریب ایک غذائی اجناس اور سبزیوں کے پروسیسسنگ اور پیکنگ سنٹر کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے.
سیالکوٹ کے ایکسپورٹر حضرات نے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر ایئرپورٹ کی تعمیر کے علاوہ ڈرائی پورٹ کی تعمیر، ایکسپورٹ پروسیسسنگ زون، سمال انڈسٹریز اسٹیٹس اور شہروں سے ملحقہ سڑکوں جیسے منصوبے بھی مکمل کر چکے ہیں.