اعدادوشمار جمع، مرتب اور جانچنے کیلئے تربیت یافتہ انسانی وسائل درکار ہیں، کنول شوزب

1426

پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بناکر ان پر عملدرآمد کرنے میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔جس نے سول رجسٹریشن اور اعداد وشمار کے نظام آبادی کنٹرول پر وگرام ، مانیٹرنگ اور اویلیوایشن کے بارے میں پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں یواین وویمن کے سعد سلطان، پائیدار ترقی کے اہداف کے سیکرٹریٹ کے نمائندہ میرال احسن ، یونیسف کی مقدسہ مہرین، یو این پی ایف کے مقدر شاہ شامل تھے جبکہ ملاقات میں منصوبہ بندی کمیشن کے ہیلتھ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے 17اہداف کے لیے اعداد و شمار جمع، مرتب اور جانچنے کے لیے تربیت یافتہ انسانی وسائل درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو زیادہ تر مقامی اور ترجیحاتی بنانے کے لیے انہیں مقامی اداروں کے پاس منتقل کرنے اور آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ یہ مقامی ادارے نہ صرف اس پر مو ثر عملدرآمد میں مدد کریں گے بلکہ وہ مقامی نمائندگان کو ذمہ داریاں بھی سونپیں گے۔کنول شوزب نے کہا کہ پاکستان میں کل آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30سال سے کم ہیں جبکہ ان میں سے 29فیصد نوجوان 15سے لیکر 29سال تک کی عمر کے ہیں۔ حکومت پاکستان ان نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دلوانے پر غور کررہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کو بھی بااختیار بنانا چاہتی ہے اور خواتین کی بااختیاری سے آئندہ آنے والی نسلوں پر سود مند اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here