ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ہالینڈ میں منعقد ہونے والے ’’ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل فیئر‘‘ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

1133

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ہالینڈ میں منعقد ہونے والے دو روزہ عالمی تجارتی میلے ’’ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے 31دسمبر 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی میلے میں چاول ، کنفیکشنری، مٹھائیاں ، ڈیری مصنوعات، سمندری خوراک ، تیار کھانے ، پھل و سبزیاں، مصالحہ جات ، پروسیسڈ خوراکیں ، چمڑے کی مصنوعات ، کھیلوں کا سامان ، کیٹلری ، آلات جراحی ، ہوم ٹیکسٹائل ، گارمنٹس اور ہوزری سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 21تا 22مئی 2019ء کو ایمسٹرڈم ، ہالینڈ میں ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here