فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کادائرہ بڑھانے کیلئے جدت پرمبنی حکمت عملی پرعمل کا آغاز کردیا ۔ ایف بی آر کے حکام نے کہا ہے کہ بورڈ آن لائن گوشوارے جمع کرانے کے لئے ایک موبائل ایپ کی تیاری پر غور کررہاہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نادرا، ریونیو کے صوبائی اداروں، ایکسائزاینڈ ٹیکسیشنز کے محکموں، یوٹیلٹی کمپنیوں اوراراضی کے اندراج کے اداروں کی طرز پر اعدادوشمارکو مزید مربوط بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر جدت پرمبنی حکمت عملی کے تحت دیگر اقدامات سمیت بڑے کاروباروں اورخدمات کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں کے اعدادوشمار پر بھی نظر رکھے گا تاکہ ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جا سکے۔