متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو یکمشت 3 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

977

پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ایک ہی قسط میں دینے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم 2.8 فی صد شرح سود پر ملے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو آیندہ ہفتے یو اے ای سے سعودی عرب کی طرز کا مالی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ معاشی مدد کے پیکج میں سستا قرض اور بجٹ سپورٹ شامل ہے، یو اے ای سے تین سال کے لئے 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل بھی ادھار پر ملنے کا امکان ہے۔
یو اے ای پاکستان کو ہر ماہ 250 ملین ڈالر کا تیل ادھار پر دے گا، ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے جنوری 2019 سے مجموعی طور پر ماہانہ 52 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار پر ملے گا، یو اے ای سے پیکج ملنے کے بعد جون 2019 تک ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا، جنوری 2019 میں سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here