متحدہ عرب امارات سے ملنے والے 3 ارب ڈالرز پر 2.18 فیصد سود، رقم ایک ہی بار ملنے کا امکان

627

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں رکھنے پر امادگی کا اظہار کیا ہے اور ذرائع کے مطابق یہ رقم ایک ہی بار مل جائے گی.

ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم پاکستان کو 2.18 فیصد سود پر دی جارہی ہے. اس کے علاوہ یہ بھی توقع کی جا رہی کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کو تین سال کے ادھار پر 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گاجو ماہانہ 250 ملین ڈالر کے برابر بنتا ہے.

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی WAM کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو مالی اور معاشی طور پر مدد کیلئے 3 ارب ڈآلر (11 ارب درہم) اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.

ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے رقم ڈپوزٹ کروائے گا.

پاکستان کی وزارت خآرجہ میں موجود ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یو اے ای سے ملنے والی رقم دراصل قرضہ ہے تاہم سرکاری ذرائع نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا.

وزارت خزانہ میں‌ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ امداد بھی سعودی طرز کی ہے تاہم اس قرض پر کسی قسم کی شرائط کے حوالے سے وزارت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل کیے اور کہا کہ یہ صرف مالی امداد ہے تاہم بعد میں وہ رقم سود سمیت واپس کرنا پڑی.

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر کے اعلان کوخوش آمدید کہتی ہے. اس سے پاکستان کے زرمبادلے کے ذخائر اور روپے کی قدر کو بہتر کرنے میں‌مدد ملے گی.

وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک ٹویٹ میں‌متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای حکومت نے مشکل اوقات میں کھل کر پاکستان کی مدد کی ہے. یہ ہماری سالوں پرانی گہری دوستی کا عکاس ہے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹویٹر پر کرائون پرنس آف ابو ظہبی کا شکریہ ادا کیا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here