ایف بی آر کا ریٹیل اسٹورز اور شاپنگ مالز پر الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل بڑھانے کافیصلہ

581

اسلام آباد: ایف بی آر نے شاپنگ مالز اور ریٹیل اسٹورز کے حقیقی سیلز ڈیٹا کوجمع کرنے کیلئے الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مارچ 2019ء تک شاپنگ مالز اور ریٹیل اسٹورز پر الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل کو بڑھا دے گی۔
الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل کا مقصد فروخت کے حقیقی ڈیٹا کو جانچنا ہے۔اس مقصد کیلئے کیلئے ریٹیلرز کو الیکٹرانک نظام کی تنصیب کی ترغیب دینے کیلئے ٹیکس مراعات دی جائیں گی ۔
اس سے قبل حکومت گارمنٹس اور چمڑے کی اشیاء کی مقامی سطح پر فروخت کا مشاہدہ کر رہی تھی۔
ریونیو میں اضافے کیلئے ضمنی بجٹ میں نان کارپوریٹ ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، ذرائع کے مطابق مجموعی ریونیو میں اضافے کیلئے ضمنی بجٹ میں نان کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ ضمنی بجٹ میں سگریٹ، مقامی و درآمدی گاڑیوں ، ٹیلی کام سروسز بیوریجز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا،برآمدی میں استعمال ہونیوالےخام درآمدی مال پر ڈیوٹی میں کمی کی جا ئیگی کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر کو 100ارب روپے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here