پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ سال 20 مزید نئی ٹرینیں شروع کی جائیںگے.
ہفتہ کو ڈویژنل ریلوے ہیڈکوارٹرز پشاور میں صافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ رواں سال کے آخرتک مال گاڑیوں کی تعداد 15 تک کردی جائے گی.
شیخ رشید نے کہا کہ اتوار کو رحمان بابا ایکسپریس کا آغاز کیا جائےگا جس کی وجہ سے پشاور سے کراچی مسافروں کو کم کرائے میں سفر کی سہولت حاصل ہوگی.
انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے.
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریلوے ٹریکس کا نظام تبدیل کیا جائے گا اور آئندہ سال مارچ میں کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائےگا.
انہوں نے کہا کہ وہ ٹرینوں کے آپریشن کی نگرانی خود کریں گے اور بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے. ریلوے کی اپ گریڈیشن ملک میں معاشی سرگرمیوںکے فروغ کیلئے بھی مددگار ثابت ہو گی.