چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا 8 واں اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں جمعرات کو شروع ہوگیا ہے۔ چین کے طرف سے نیشنل ریفارمز کمیشن کے نائب چیئرمین ننگ جائژا اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی قائدین، وفاقی اور صوبائی حکومتوں اعلی عہدیداروں کی شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سماجی و معاشی شعبے، صنعتی ترقی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں سی پیک انفراسٹرکچر، توانائی اور گوادر منصوبوں پر پیشرفت بھی متوقع ہے۔