رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بجلی کے شعبہ میں 6 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور الیکٹرک مشینری کے شعبہ میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 5 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اور مالیاتی شعبے کاروبار کے شعبے میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔
توانائی کے شعبہ میںمجموعی طور پر 18 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری
بجلی کے شعبہ میں پانچ ماہ کے دوران 6 کروڑ 22 لاکھ ڈالر، الیکٹرک مشینری کے شعبہ میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، سٹیٹ بینک