کرپشن، منی لانڈرنگ کیس: ملائیشیا میں Goldman Sachs اور دو سابق ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

ملائیشیا ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے بانڈز جاری کرکے 6.5 ارب ڈالر جمع کرنے میں مدد دینے کی وجہ سے گولڈمین ساشز کیخلاف چھان بین جا رہی تھی

660

کوالالمپور: ملائیشیا نے کہا ہے کہ اس نے Goldman Sachs اور اسکے دو سابق ملازمین کے خلاف ملائیشیا ڈویلپمنٹ فنڈ (1MDB) میں کرپشن اور منی لانڈرنگ سے تعلق کی وجہ سے مقدمہ درج کروا دیا ہے.

ملائیشیا ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے بانڈز جاری کرکے 6.5 ارب ڈالر جمع کرنے میں مدد دینے کی وجہ سے Goldman Sachs کیخلاف بھی چھان بین کی جا رہی تھی اور یہ انہیں تحقیقات کا حصہ ہیں جو 1MDB کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کم از کم 6 ممالک میں جاری ہیں۔

ملائیشیا کے اٹارنی جنرل ٹومی تھامس نے سوموار کو بتایا کہ ملکی سلامتی کے قوانین کے مطابق Goldman Sachs اور اس کے دو سابق ملازمین ٹم لیسنر اور روجر این جی کے علاوہ 1MDB کے ملازم جیسمین لو اور فنانسر جولو کیخلاف بھی بانڈز آفر کرنے کی وجہ سے الزامات عائد کی کیے گئے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 1MDB کے ماتحت اداروں کی جانب سے جاری کردہ بانڈز میں 2.7 ارب ڈالر کے غبن سے متعلق تمام ملزمان نے غلط بیانات دیے جس کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان بانڈز کا اہتمام Goldman Sachs نے کیا تھا۔

دوسری جانب Goldman Sachs گولڈمین ساشز کے ترجمان نے ایک ای میل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں تمام الزامات کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ بنک تمام اتھارٹیز کیساتھ ہر قسم کی تحقیقات میں تعاون کرے گا۔

بنک مسلسل کسی قسم کے غلط کام سے انکار کرتا چلا آ رہا ہے۔

ملائیشین اٹارنی جنرل نے کہا کہ بانڈز میں 2.7 ارب ڈالر کے غبن اور گولڈمین ساشز سے حاصل کردہ 600 ملین ڈالر فیس سے متعلق ان کے وکلاء ملزمان کے خلاف بھاری جرمانے کی درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف دس سال سزائے قید کی درخواست بھی کی جائے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ بانڈز کے عالمی کاروبار میں شہرت کی وجہ سے گولڈمین ساشز سے اس حد تک نہیں گرنے کی توقع نہیں تھی۔

دوسری جانب اس کیس کے ملزم اور1MDB کے سابق ملازم جیسمین لو نے کہا کہ وہ بالکل معصوم ہے۔ لو کے خلاف رواں ماہ اس کیس میں مزید الزامات سامنے آئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نا کسی کو ان کی موجودگی کا علم ہے۔ دیگر دو ملزمان کے وکلاء سے بھی کوشش کے باوجود بات نہیں ہوسکی۔

امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ2009ء سے لے کر 2014ء تک 1MDB فنڈ کے اعلیٰ افسران اور انکے ساتھیوں نے ملکر فنڈ میں 4.5 ارب ڈالر کا غبن کیا اور اس میں وہ رقم بھی شامل ہے جو جمع کرنے میں Goldman Sachs نے مدد کی تھی۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ ماہ ملزمان لیزنر اور این جی کیخلاف مقدمات درج کرائے تھے۔ ملزم لیزنر نے منی لانڈرنگ اور فارن کرپٹ پریکٹسز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم این جی ملائیشیا میں گرفتار ہے اور اس پر امریکا کو حوالگی کا مقدمہ چل رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here