علی بابا گروپ کا پارٹنر وہیل کلاؤڈ پاکستان میں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار

597

اسلام آباد: پاکستان کے زمینی حقائق موجودہ حکومت کے ویژن کو دیکھتے ہوئے چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے پارٹنر وہیل کلاؤڈ (Whale Cloud) نے پاکستان میں آئندہ دو سے تین سال کے دوران 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وہیل کلوؤڈ کے سی ای او بین زو نے جمعہ کووزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈیٹا انٹیلی جنس کے میدان میں دنیا کی نمایاں ترین کمپنی وہیل کلاؤڈ 2003ء میں زیڈ ٹی ای کے ذیلی ادارے کے طور پر قائم ہوئی اور پچھلے 15 سالوں سے ٹیلی کام ڈیٹا پروسسینگ کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔ 2018ء میں یہ کمپنی علی بابا گروپ کی شراکت دار بن گئی۔ اب یہ کمپنی دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں مختلف اداروں کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجیز اور ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے خدمات مہیا کررہی ہے۔

وہیل کلاؤڈ کے سی ای او بین زو نے وزیر ٹیکنالوجی داکٹر خالد مقبول صدیقی کو بتایا کہ کس طرح ان کی کمپنی دنیا بھر میں ڈیٹا سکیورٹی اور سمارٹ انفراسٹرکچر کے میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکنالوجی کے ماہرین علی بابا اور وہیل کلاؤڈ کے منصوبوں کیلئے ناصرف پاکستان میں بالکل عالمی سطح پر بھی کارآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو علاقے میں انسانی سرمائے کی نمبر ون منڈی بنانے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا جس سے وہیل کلاؤڈ کے سی ای او نے اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here