دم توڑتے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت نے 300 بلین تک کے 10 سالہ نجی سکوک بانڈز کے اجراء کا فیصلہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے آگاہ کیا کہ ترقیاتی کام جیسے سکوک بانڈز کے اجرا کا طریقہ کار مکمل طور پر خفیہ ہوگا .
ذرائع کے مطابق میزان بینک کی سربراہی میں 6 اسلامی بینک خرید و فروخت کے اس عمل کے منتظمین ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام اور اسلام بینک کے وفد کی منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں سکوک بانڈز کے ممکنہ اجرا کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاور ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ (پی ایچ پی ایل) سکوک بانڈز کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔
سکوک بانڈز کے اجراء کا امکان اس مہینے کے آخر تک ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاہدوں پر معاملات طے ہوسکیں۔
گردشی قرضے 1.2 ٹریلین روپے کی خوفناک حد کو چھو رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ سکوک بانڈز کا اجرا ان قرضوں کی ادائیگی میں معاون ثابت ہو۔