امریکا ہوائوے کی سی ایف او کیخلاف جاری کردہ وارنٹ واپس لے: چین

امریکی سفیر کی چینی وزارت خارجہ میں طلبی، مزید اقدامات کا انحصار امریکا کی کارروائی پر ہے۔ نائب چینی وزیر خارجہ لی یو چنگ

607

بیجنگ: چین نے کینیڈا میں ہواوے ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کی چیف فنانشل آفیسر ( سی ایف او) کی گرفتاری پر امریکا سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہوائوے کی سی ایف او کیخلاف جاری کردہ وارنٹ واپس لے.

چینی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز بیجنگ میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرکے ان سے احتجاج کیا. چین کے نائب وزیر خارجہ لی یو چنگ نے امریکی سفیر سے کہا کہ اب مزید اقدامات کا انحصار امریکا کی کارروائی پر ہے۔

ہواوے کی عالمی چیف مالیاتی افسر مینگ وان ژو پر امریکا کا الزام ہے کہ انھوں نے اپنی کمپنی کے ایک ایسی فرم سے روابط کو چھپایا تھا جس نے پابندیوں کے باوجود ایران کو آلات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ مینگ وان ژو کو یکم دسمبر کو کینیڈا میں عین اس روز حراست میں لیا گیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن میں جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی اوردونوں ممالک کے مابین تجارتی جنگ کو 90 روز تک منجمد کرنے پر اتفاق کیا تھا.

اب کینیڈا ہوائوے کی سی ایف او کو امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہے.

واضح رہے کہ ہواوے ٹیلی مواصلاتی آلات بنانے اور خدمات مہیا کرنے والی دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔اس کی مصنوعات یورپ اور افریقا سمیت دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہیں۔اس کے مختلف النوع ہواوے موبائل فونز اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here