چائنہ پاکستان سے اپنی درآمدات مزید بڑھائے گا، چینی حکام

ڈالر پر انحصار کی بجائے اور پاکستان اور چائنہ کی مقامی کرنسی میں تبادلہ کو خوش آئند ہیں، حکام

694

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب حالیہ دورہ بیجنگ کے بعد چائنہ اگلے سال تک پاکستان سے درآمدات میں زیادہ اضافے کیلئے پرامید ہے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ باہمی تبادلوں کے فروغ اور کاروباری معاملات کے حوالے سے کافی کامیاب رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک اقتصادی میدان میں دو طرفہ تعاون رکھیں اور باہمی تجارت کے فروغ کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔
حکام پر امید ہیں کہ سال 2019 میں پاکستان اور چائنہ کی تاجر برادریوں کے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دو طرفہ تجارت کی راہ ہموار ہوسکے۔
حکام نے ڈالر پر انحصار کی بجائے اور پاکستان اور چائنہ کی مقامی کرنسی میں تبادلہ کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنہ کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ پہلے ہی 3 سال کے عرصہ کیلئے بڑھا دیا ہے جو پاکستانی تاجر کو اپنی اشیاء چائنہ کی مارکیٹ میں بیچنے میں آسانی پیدا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here