ایل پی جی کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

غلام سرور خان نے بابر ندیم کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس کا قیام بھی کیا ہے جو آئل ریفائنریز سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کرے گی اور ان مسائل کو اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

650

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے فیصلہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دیا جائے گا۔
کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ فرنس آئل کی درآمد نہیں ہوگی۔
میٹنگ کے دوران آئل ریفائنریز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئل ریفائنریز اپنی پوری قابلیت کے ساتھ کام کریں گی اور پاور سیکٹر انہیں 3 مہینے کی مدت کیلئے مدد فراہم کرے گا۔ تاہم آئل ریفائنریز کو بھی خود کو بہتر کرنا ہوگا۔
غلام سرور خان نے بابر ندیم کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس کا قیام بھی کیا ہے جو آئل ریفائنریز سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کرے گی اور ان مسائل کو اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔
دوسری جانب آئل ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی برآمدات کے مواقع خود تلاش کریں۔
اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here