سرکاری اخراجات میں کمی، گاڑیوں کی خرید پر پابندی

حکومت کی سادگی مہم کے تحت وزارت خزانہ نے اداروں کی نئی نوکریوں اور گاڑیوں کی خرید پر پابندی عائد کردی

760

حکومت کی سادگی مہم کے تحت منگل کو وزارت خزانہ نے اداروں کی نئی نوکریوں اور گاڑیوں کی خرید پر پابندی عائد کردی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی آپریشنل مقاصد کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کر سکتے ہیں۔ سرکاری افسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہوگی۔ وفاقی حکومت نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو بھی اخراجات کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی تمام گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here