ایونسیون اور زومکو کا اشتراک، پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا

202

 ریاض: ایوینسیون (Avanceon) لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ’’ایوینسیون سعودی فار انرجی کمپنی‘‘ اور زومل گروپ کی مکمل ملکیتی ذیلی ادارے ’’زامکو‘‘ (ZOMCO) کے درمیان جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پا گیا۔

اس کا انکشاف ایونسیون لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری احسن خلیل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو 17 اپریل 2023ء کو لکھے گئے ایک خط میں کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے سیکیورٹیز ایکٹ 2015ء  کے سیکشن 96 اور پی ایس ایکس رُول بک میں موجود کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی شق 5.6.1 (اے) کے مطابق ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پراجیکٹ کو توسیع دینا ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ Avanceon Arabia InfoTech WLL کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس جوائنٹ وینچر سے گروپ کے کاروبار پر مثبت اثر پڑے گا اور اس کے شیئر ہولڈرز کو زیادہ پیسہ ملے گی۔

زامل (Zamil) آپریشنز اینڈ مینٹیننس کمپنی (ZOMCO) سعودی عرب میں آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والے سرفہرست اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کی بنیاد الخُبر میں 1977ء میں رکھی گئی۔ کمپنی دہائیوں سے اندرون و بیرونِ ملک آف شور آئل ڈرلنگ،  کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس، ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، رہائشی کیمپوں، ہوائی اڈوں، انجینئرنگ سروسز میں کام کر رہی ہے۔ مزید برآں، زومکو کیٹرنگ، کیمپ مینجمنٹ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔

ایوینسیون لمیٹڈ ایک صنعتی آٹومیشن مشاورتی اور سسٹم انٹیگریشن ادارہ ہے جو تین براعظموں میں جدید ترین آٹومیشن سلیوشن فراہم کر کے آٹومیشن انڈسٹری میں ایک سرکردہ نام بن گیا ہے۔ کمپنی پاکستان، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب  اور امریکہ میں کام کرتی ہے۔1984ء میں قائم ہونے والی ایوینسیون انجینئرنگ کے میدان میں اہم کارنامے انجام دے چکی ہے اور ڈیزائن، سپلائی، انجینئرنگ، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ، کمیشننگ سمیت کئی خدمات مہیا کرتی ہے۔

ایوینسیون نے مشرق وسطیٰ، خاص طور پرسعودی عرب میں اپنے منصوبوں کے ذریعے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں جو ہائی پروفائل کلائنٹس کے معیار پر پورا اترتے ہیں اور بڑے بڑے سرکاری منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

زامکو کے پاس کئی دہائیوں کا تجربہ ہے۔ اب وہ ایک بڑے جوائنٹ وینچر کے لیے ایوینسیون کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے تجربے سے مشترکہ طور پر بہترین کام کی توقع ہے۔

زامکو کے صدر فیصل S. Al Zamil نے کہا کہ ’’زامکو کو فخر ہے کہ وہ ایوینسیون کے ساتھ شراکت داری میں کام کر رہا ہے تاکہ سعودی مارکیٹ میں سسٹم انٹیگریشن اور آٹومیشن سلوشنز کو پیش کیا جا سکے۔ ہم اس شعبے میں بڑے مواقع دیکھ رہے ہیں اور ہمارے پاس ایک ایسا پارٹنر ہے جو اس مارکیٹ کو ترقی دینے اور عالمی معیار کے مطابق مسائل کا حل فراہم کرنے کے لیے نوجوان سعودی افراد کی تربیت اور رہنمائی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔‘‘

مزید بتایا گیا کہ جوائنٹ وینچر کیلئے جن شرائط پر اتفاق کیا گیا ہے ان کے مطابق ایوینسیون اور زامکو ابتدائی طور پر 60 فیصد اور 40 فیصد کے تناسب سے سرمایہ لگائیں گے۔ یہ جوائنٹ وینچر اگلے 25 سالوں تک لیے ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here